گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا " بڑے " سے " مضبوط " ہونے کی طرف کلیدی قدم : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-03-11 19:34:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دوسرے اجلاسوں میں گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو بے ایریا کی تعمیر اور ترقی کا موضوع گوانگ دونگ ،ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان کا مرکز بحث تھا ۔یاد رہے کہ گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو کے درمیان گزشتہ چالیس برسوں سے قریبی تعاون جاری ہے ۔ یہ تعاون ہانگ کانگ اور مکاو کےوطن کی آغوش میں واپس آنے کے بعد مزید مضبوط ہو گیا ۔ گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا کا رقبہ نیویارک ، سان فرانسسکو اور ٹوکیو سمیت تین بے ایریا ز کے کل رقبے کے برابر ہے اور اس گریٹر بے ایریا کی بندر گاہ کے ذریعے، کنٹینر ز کی نقل و حمل کی تعداد مذکورہ تین بے ایریاز کی کل مقدار کا چار اعشاریہ پانچ گنا بنتی ہے ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مالیاتی تخلیق گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں نظام کی تخلیق کا سب سے اہم حصہ بنے گی ۔ گریٹر بے ایریا ،ہانگ کانگ کے بین لاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت کو ترجیح دیتے ہوئے دوسرے شعبوں میں روابط کو فروغ دے گا ۔


شیئر

Related stories