این پی سی کی آئین اور قوانین کی کمیٹی کی غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے پر نظرثانی
سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی آئین اور قوانین کی کمیٹی نے گیارہ تاریخ کو کل رکنی اجلاس کا انعقاد کیا اور غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے پر نظرثانی کی۔
دس مارچ کو مختلف وفود نے مذکورہ مسودے پر الگ الگنظرثانی کی۔بیشتر مندوبین اس قانون کی تیاری پر متفق ہیں اور وہ اس پر متفق ہیں کہغیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کی تیاری کھلے پن کو وسعت دینے کا اہم اقدام ہے جس سے کھلے پن اور اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے بھرپور عزم کا اظہار ہوتاہے۔مندوبین اس پر بھیمتفق ہیں کہ اس قانون کے مسودےمیں اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد کے چالیس برسوں کے تجرباتسے استفادہ کرتے ہوئے چینی خصوصیات اور بین الاقوامی ضوابط کو ہم آہنگ بنایا گیاہے۔ اس کے علاوہ اس میں اندرونی اور بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری کیلئے یکساں اصولبنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسےکھلے پن کو وسعت دینے اور خطرات کا مقابلہ کرنےکے لیے متوازن بنایا گیا ہے۔انہوں نےاس یقین کا اظہار کیا کہ یہ قانون نئے عہد میں کھلے پن کو وسعت دینے ، غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور غیرملکی سرمایہ کاری کے قانونی حقوق و مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے بھرپور قانونی ضمانت فراہم کرے گا۔