چین عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کر تا رہے گا
چین کے وزیر برائے امورماحولیاتی تحفظ لی گان چیے نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہاکہ چین دو ہزار انیس میں آلودگی کی روک تھام کیلئےمزید اقدامات اختیار کرے گا ،حیاتیاتینظام کی بحالی پر زور دے گا،ماحول دوست صنعتوں کو ترجیحدے گا اورعالمی موسمیاتی انتظام اور حیاتی انواع کے تحفظ میں بھرپور حصہ لے گا۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کے دوران آلودگیکی روک تھاماور ماحول کا تحفظتوجہ کامرکز بنگیا ہے ۔لی گان چیے نے گیارہ تاریخ کو کہا کہ چین میں نیلے آسمان کے تحفظ کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے اور دیگر اہم اہداف کی تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔
لی گان چیے نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین عالمی موسمیاتی انتظام میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ۔دو ہزار پانچ کے مقابلے میں دو ہزار اٹھارہ میں چین میں فی یونٹ جی ڈی پی کے لیے کاربن کے اخراجمیں پینتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی ہوئی ہےاس طرحدو ہزار بیس کے لیے مقررہ ہدف کو شیڈول سے پہلےہی مکمل کر لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے ملک بھر میں کاربن کے اخراج کے تجارتی نظام کا آغاز کیا ہےجو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔