قانون بہترین تجارتی ماحول کی بنیاد ہے : چین کی سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹوریٹ کی رپورٹ

2019-03-12 16:08:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹو ریٹ نے بارہ مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کو اپنی اپنی ورک رپورٹس پیش کیں ۔ ان دونوں رپورٹس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ علمی اثاثوں کے قانونی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ قانون بہترین تجارتی ماحول کی بنیاد بنے ۔

چین کی سپریم عوامی عدالت کے صدر جو چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال علمی اثاثوں کے تحفظ کے فروغ کے لیے سپریم عوامی عدالت کے تحت علمی اثاثوں کی عدالت قائم ہوئی ۔ جبکہ سپریم پروکیوریٹو ریٹ کے سربراہ چانگ جون کا کہنا تھا کہ رواں سال چین کی پروکیوریٹو ریٹ ، علمی اثاثوں کے خلاف جرائم پر سخت سزا دے گی جس سے قانون ،بہترین تجارتی ماحول کی بنیاد بن جائے گا۔

سپریم عوامی عدالت کی ورک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر عدالتوں نے قانون کے مطابق نجی کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا ۔ اس طرح صنعت کار اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے پوری کوشش کر سکیں گے ۔


شیئر

Related stories