رواں سال چین کی اقتصادی صورت حال عمومی طور پر مستحکم رہی : چینی قومی بیورو برائے اعداد و شمار

2019-03-12 16:19:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چین کی  اقتصادی صورت حال عمومی  طور پر مستحکم رہی  : چینی قومی بیورو برائے اعداد و شمار

رواں سال چین کی اقتصادی صورت حال عمومی طور پر مستحکم رہی : چینی قومی بیورو برائے اعداد و شمار

چین کی قومی کمیٹی برائےترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ اور اعدادوشمار کے قومی بیورو کے ڈائریکٹر نینگ جے زیہ نے بارہ مارچ کو بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال جنوری اور فروری میں چین کی اقتصادی صورت حال عمومی طور پرمستحکم رہی اور ترقی کا عمدہ رجحان برقرار رہا ہے ۔

نینگ جے زیہ نے بارہ مارچ کو قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس دوران میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال جنوری اور فروری میں چین کی زرعی پیداوار مستحکم رہی اورصنعت و خدمات کے شعبے کی ترقی میں بھی استحکام رہا۔ علاوہ ازیں چین کی بیرونی تجارت اور زر مبادلہ کا ڈیٹا بھی زبردست رہا ۔ رواں سال فروری میں برآمدات و درآمدات کی کل مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں درآمدات کی شرحِ اضافہ بارہ اعشاریہ نو فیصد ہے ۔

شیئر

Related stories