چینی صدر شی جن پھنگ کا فوج کے ترقیاتی اہداف بروقت مکمل کرنے کی تاکید

2019-03-13 10:39:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صدر شی جن پھنگ نے منگل کے روز قومی دفاع اور عسکری ترقیاتی اہداف کےبروقت حصول پر زور دیا۔ صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں نے یہ بات چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس کے ایک وفد کےساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال معاشرے کو ہر لحاظ سے خوشحال بنانے کے عمل کو مکمل کرنے کیلیے کلیدی حیثیت رکھتاہے۔

پوری فوج کو تیرہویں پانچ سالہ عسکری ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کی اہمیت کو سمجھنا چاہیئے۔اس مقصد کے لیے اپنےعزم کو پختہ بنائیں،مشن کو گہرائی کے ساتھ سمجھیں، زبردست انداز میں آگے بڑھیں اور پورے انہماک کے ساتھ مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کے لیے سر گرم عمل ہوجائیں۔

صدر شی نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم سے رہنمائی حاصل کرنے کی تاکید کی ۔صدر شی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے مجموعی صورتحال کا ادراک کیا جائےاورمختلف امور کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

صدر شی نے اگلے چودہویں پانچ سالہ اہداف کے لیے بھی مذکورہ بالا امور کو مد نظر رکھنے کی تاکید کی۔


شیئر

Related stories