چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا اختتام

2019-03-13 11:28:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنسکی تیرہویں قومی کمیٹیکا دوسرا سیشن تیرہ تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کےدیگر اعلیٰرہنماؤں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چینکے قیام کی سترویں سالگرہ ہے۔ستر سالوں میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنسنے عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور ترقی،اصلاحات کے راستے کی تلاش،چینی خواب کی تکمیل کے لیےعظیمجدوجہد میں مثبت طور پر حصہ لیا ہے اور تاریخیخدمات سرانجام دی ہیں۔چینی خصوصیات کا حاملسوشلزم نئے عہد میں داخل ہوگیا ہے ۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا اسٹیج مزید کشادہ ہو چکا ہے اور ذمہ داری بھی مزید اہم ہوئی ہے۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نئیصورتحال کے پیش نظراپنا کردارمزید احسن انداز میں ادا کرے گی۔
عوامی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا دوسراسیشن گیارہ دن تک جاری رہا جس میں دو ہزار ایک سو سے زیادہاراکین نے شرکت کی۔

شیئر

Related stories