چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان تبادلہ خیال
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان تبادلہ خیال
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ قومی عوامی کانگریس اور قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کے دوران عوامی نمائندوں کے خیالات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ موجودہ اجلاسوں کے دوران انہوں نے مویشی بانوں ، کسانوں اور نجی صنعت کاروں نیز دور افتادہ علاقوں سے آنے والے نمائندوں کے ساتھ ماحول دوست ترقی ، دیہات کی خوشحالی ، تخلیق ، نجی کاروبار اور غربت سے نجات پانے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان تبادلہ خیال
شی جن پھنگ نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی چاہے معیشت کی ترقی کو مشکلات درپیش ہوں، ہم معیشت کی ترقی کے لیے ماحول کی قربانی نہیں دیں گے ۔ جب صوبہ حہ نان کے کسان نمائندے لی لیئن چھنگ نے صدر کو پیٹ بھرنے ، تعلیم حاصل کرنے اور صحت برقرار رکھنے کی خواب سنایا تو صدر نے کہا کہ یہ چین کے کڑورہا کسانوں کا مشترکہ خواب ہے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی خوشحال زندگی کی جستجو کے ساتھ، دیہات کی ترقی ہو رہی ہے اور دیہات کی خوشحالی کے لیے معاشرے کی مختلف سرمایہ کاروں کی دیہی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں حصہ لینے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔
صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ تبادلہِ خیال کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ ، شفاف اور قانونی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ ان اداروں کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان تبادلہ خیال
غربت کے خاتمے کے بارے میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بیس تک ہمارے ہدف کی تکمیل کے لیے صرف دو سال باقی ہے ۔ اس وقت ہمیں سخت محنت اور بھر پور کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان تبادلہ خیال