وانگ یانگ کی سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے کوریج کرنے والے صحافیوں سےملاقات

2019-03-14 16:23:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ مارچ کی صبح چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ نے عظیم عوامی ہال میں سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے کوریج کے لیے پیپلز ڈیلی ، سنہوا نیوز ایجنسی، چائنہ میڈیا گروپ، گوانگ مینگ ڈیلی، اکنامک ڈیلی، چائنہ ڈیلی اور چائنہ نیوز ایجنسی سمیت دیگر اہم میڈیا اداروں ،سی پی پی سی سی میگزین کے ذمہ دار افسران اور ایڈیٹرز کےنمائندوں سے ملاقات کی۔انہوں نے تمام صحافیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

وانگ یانگ نے کہا کہ مختلف خبر رساں نے مختلف ذرائع، مختلف پہلووں اور مختلف سطحوں پر چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے مرکزی کاموں پر عملدرآمد کے دوران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ دینے کے ساتھ ساتھ قومی معاملات پر مندوبین کی جانب سے دی جانے والی سیاسی تجاویز کی رپورٹ سمیت اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے بے حد اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

وانگ یانگ نے امید ظاہر کی کہ تمام میڈیا ادارے اپنی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چین کی آواز سے دنیا کو آگاہ کریں گے اور سی پی پی سی سی کے کاموں کی اچھی طرح کوریج کریں گے تاکہ سوشلسٹ جمہوری سیاسی نظام کی مخصوص خصوصیات اور عظیم خوبیاں سب کے سامنے عیاں ہوں۔


شیئر

Related stories