چین کے تبت خود اختیار علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا
چین کا تبت خود اختیار علاقہ چھنگ ہائی - تبت سطح مرتفع میں واقع ہے، جس کو ہزاروں پہاڑوں کا جد امجد اور ہزاروں پانیوں کا منبع کہا جاتا ہے۔چھنگ ہائی - تبت سطح مرتفع خصوصی جغرافیائی ماحول کی وجہ سے جنگلی حیات، آبی اور معدنی وسائل سے مالامال ہے۔ تبت میں نسبتاً کمزور حیاتیاتی ماحول کا اچھی طرح تحفظ کرنا نا صرف تبت کےلیے بلکہ چین کے دوسرے علاقوں نیز ایشیا میں واقع ہمسایہ ممالک کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لیے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ دو ہزار انیس میں چین کے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاسوں میں تبت خود اختیار علاقے سے تعلق رکھنے والے این پی سی کے نمائندوں اور سی پی پی سی سی کے مندوبین نے تبت کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی صورت حال پر روشنی ڈالی ۔
چین کی این پی سی کے نمائندے ،لہسا شہر کے نائب سیکریٹری اور میئر گوؤ گوؤ نے کہا کہ تبت کے لیے حیاتیاتی ماحول کا تحفظ کرنا اولین کام ہے اور اس سے متعلقہ تمام امور پر بڑی توجہ دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر حالیہ برسوں میں تبت میں شجر کاری کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ برسوں میں مرکزی اور مقامی حکومت کی حمایت سے تبت میں زیادہ سے زیادہ عوام حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔جس سے نا صرف حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی قوت میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مقامی عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔