چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا دوسرا اجلاس اختتام پزیر

2019-03-14 16:33:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا دوسرا اجلاس تیرہ تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پزیر ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل نمائندے اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ نے اختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

وانگ یانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سالانہ اجلاس چین میں جامع خوشحال معاشرے کے قیام کے کلیدی سال میں منعقد ہواہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے اس اجلاس کو بے حداہمیت دی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور دوسرے رہنماوں نے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کی اور مختلف صوبوں کے مندوبین کے ساتھ قومی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی آراو تجاویز سنیں ۔

وانگ یانگ نےکہا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم، نئَے عہد میں داخل ہو گیا ہے ۔ عوامی سیاسی مشاورت کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے اور مندوبین کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تخلیق کے تصور کے ساتھ مشاورتی جمہوریت کو فروغ دیتے ہوئے اس نظام کی بہتری کے لیےبھر پور کوشش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories