چین کی معیشت عالمی معیشت کے استحکام کے لیے مسلسل اہم کردار ادا کرتی رہے گی، چینی وزیر اعظم

2019-03-15 16:00:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں چینی و غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین مارکیٹ کی قوت محرکہ کو مسلسل فروغ دے گا اور مارکیٹ کے اندر تخلیقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، یوں اقتصادی تعامل کو مناسب انداز میں برقرار رکھا جائے گا اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چین کی معیشت دنیا کی معیشت کے استحکام کے لیے مسلسل اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

لی کھ چھیانگ نے صحافیوں کے ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی معیشت کوواقعی نئی سست روی کا سامناہے۔تاہم اس وقت پوری دنیا کی معیشت میں سست روی آرہی ہے۔اس صورتحال میں ایک طریقہ کار یہ ہے کہ مقداری نرمی، سپر کرنسی اور خسارے کی شرح میں بڑی حد تک اضافہ کیا جائے۔ لیکن ہم یہ اقدامات اختیار نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کہ رواں سال کے دوران معیشت کو کئی غیر یقینی عناصر کا سامنا ہے۔جن سے چین مناسب پالیسیوں کے ذریعے نمٹ رہا ہے ۔مثلاً رواں سال خسارے کی شرح میں صفر اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ دوسرے اقدامات بھی اختیار کئے جارہے ہیں جن سے حقیقی معیشت کو سہارا ملے گا۔ نئی صورتحال جیسی بھی ہو ہمیں موجودہ صورتحال پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے کے لیے چین کے اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیئے اور چین کی معیشت کی طویل المدتی بہتری کے رجحان کو برقرار رکھنا چاہیئے۔


شیئر

Related stories