چین اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارتی مشاورت جاری رہے گی،چینی وزیر اعظم
پندرہ مارچ کوچین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین - امریکہ تعلقات آگے بڑھانے کی سمت تبدیل نہیں ہوئی ، چین اور امریکہ کے مابین تجارتی مشاورت جاری رہے گی . چین امید کرتا ہے کہ مشاورت کے ذریعے مفید نتائج حاصل کیے جائیں گے تاکہ دونوں فریقین کو یکساں فوائد حاصل ہوں ۔ لی کھہ چھیانگ نےکہا کہ چین اور امریکہ نے وسیع پیمانے پر مشترکہ مفادات کا حصول کیا ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات ، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں . چین اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کا استحکام نا صرف دونوں اطراف کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی سود مند ہوگا.
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی دو معیشتوں کے طور پر گزشتہ کئی دہائیوں کے ترقیاتی تعاون کے بعد چین اور امریکہ کے مفادات ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور ان دو معیشتوں کو الگ کرنا غیر حقیقی اور ناممکن ہے۔اس لیے مقابلے کی بجائے باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے چین امریکہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے،تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے فوائد حاصل کر سکیں ۔