چین کی عالمی قیادت امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے: سی آر آِہ کا تبصرہ

2019-03-15 17:02:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے عوامی سروے کے مشہور ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ پوری دنیا سے چین کی عالمی قیادت کو چونتیس فیصدحمایت ملی ہے جبکہ امریکہ کے لیے یہ شرح اکتیس فیصد ہے ۔ یوں دو ہزار آٹھ کے بعد چین کی عالمی قیادت دوسری مرتبہ امریکہ کے مقابلےمیں زیادہ مقبول رہی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ چین ، امریکہ ، روس اور جرمنی کی عالمی قیادت کے موضوع پر یہ سروے دنیا کے ایک سو چونتیس ممالک اور علاقوں میں کیا گیا ۔ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ یورپ ، ایشیا اور افریقہ میں چین کی عالمی قیادت کو امریکہ سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ شرح افریقہ میں سب سے زیادہ یعنی تریپن فیصد تک ہے ۔

یاد رہے کہ دو ہزار آٹھ میں عالمی معیشت تاریخ کے سنگین ترین اقتصادی بحران میں پھنس گئی تھی ۔ اسی سال چین اپنی اصلاحات کے ذریعے عالمی معیشت کی ترقی کا طاقتور انجن بن گیا اور اسی وجہ سے گیلپ سروے سے پہلی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ چین کی عالمی قیادت پہلی بار امریکہ سے زیادہ مقبول ہوئی ہے ۔

حالیہ برسوں میں چین نے تخلیق ، مصالحت ، ماحول دوستی ، کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر مبنی ترقی کے نئے تصور کے ساتھ غربت کے خاتمے کی مہم چلاتے ہوئے کروڑہا لوگوں کو غربت سے چھٹکارا دلایا ہے ۔ علاوہ ازیں چین نے جامع مشاورت ، تعمیرات میں شرکت اور مشترکہ مفادات کے مطابق پوری دنیا کو باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی اور تعاون کے لئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔ ایک سو تیئیس ممالک اور انتیس بین الاقوامی تنظیموں نے بالترتیب چین کے ساتھ دی بیلٹ ایند روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ۔جیسا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد سے مشرقی افریقہ میں پہلا ہائے وے وجود میں آیا ۔ مالدیپ میں سمندر پر پہلا پل قائم ہوا ، بیلاروس نے پہلی بار کار سازی کی صنعت قائم کی ۔ قازقستان نے اپنا پہلا سمندری راستہ حاصل کیا اور کینیا میں ریلوے کی تعمیر سے مقامی علاقے میں روز گار کے تقریباً پچاس ہزار مواقع فراہم کیےگئے ہیں ۔

ان تمام حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جانب سے پیش کردہ تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر نئے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے تصورات عالمی برادری میں بہت مقبول ہیں اور یہی چین کی عالمی قیادت کی مرکزی قدر ہے ۔


شیئر

Related stories