چین کی معیشت کا مستقبل بہت تابناک ہو گا : سی آر کا تبصرہ

2019-03-15 17:13:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کا دوسرا اجلاس جمعے کے روز ا اختتام پزیر ہوا ۔ حال ہی میں دنیا کے متعدد بڑے اداروں نےرواں سال عالمی معیشت کی شرحِ اضافہ میں کمی کا اندازہ لگایا ۔ تاہم اس کے پس منظر میں عالمی راِئے عامہ نے دیکھا کہ چین کی این پی سی اور سی پی پی سی سی کے اجلاسوں میں معاشی حوالوں سے بہت امیدیں ظاہر کی گئیں ۔ جمعے کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چینی و غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے ایک با رپھر اس بات پر زور دیا کہ چینی معیشت کا تعامل مناسب حد تک برقرار رکھا جائے گا ۔ چین اپنے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دنیا کو مشترکہ ترقی کے موقع بھی فراہم کرے گا ۔

رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس کے اجلاس میں عوام اور کاروباری اداروں کو خوش خبریاں دی گئیں۔مثلاً بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری دی گئی ،یہ بتایا گیا کہ ناصرف انفرادی بلکہ اداروں کے محصولات میں کمی کی جائے گی اور روز گار کے مواقع کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی ۔ چین روایتی صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو زیادہ اہمیت دے گا ۔ اس دوران بیرونی کاروباری اداروں کے لیے چین کی ترقی میں تعاون کرنے کا نیا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی سے چین میں طرز زندگی تبدیل ہو رہی ہے ، دوسرے ممالک کے ساتھ بھی زیادہ روابط قائم کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ معیشت کی نئی توانائی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی نئی تخلیق سے چین سمیت پوری دنیا انسانی ترقی سے حاصل کردہ ثمرات سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


شیئر

Related stories