جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی ضرورت
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن ، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ مذہبی امور کے عہدے دار حہ چھنگ گان نے حال ہی میں بیجنگ میں تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت کو جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی اور ترقی کےلئے پالیسی کی حمایت کرنی چاہیئے اور مقامی اقلیتی قومیت کے باصلاحیت افراد اور ملک کے دوسرے علاقوں کے باصلاحیت افراد کے درمیان تبادلے کو فروغ دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں مرکزی حکومت نے سنکیانگ کی ترقی کے لئے سلسلہ وار پالیسیاں بنائیں۔ان پالیسیوں کی مدد سے سنکیانگ میں معاشی و سماجی ترقی کو بڑی پیش رفت ملی اور وہاں عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔ تاہم یہاں موجود باصلاحیت افراد کوآگے بڑھنے کے مواقع دینے اور ان کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے۔