چین امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کریں گے

2019-03-19 14:09:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین-پاکستان کےوزرائے خارجہ کا پہلا اسٹریٹجک اجلاس انیس مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے. چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس بات چیت کی مشترکہ صدارت کریں گے . 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیاں کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے دوست پڑوسی ملک کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور امن کے فروغ کیلئے کوشش کر رہا ہے اور موجودہ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں گے اور علاقائی امن اور استحکام کا مل کر تحفظ کریں گے.

ایک صحافی نے 14 مارچ کو کرتارپور راہداری سے متعلق منعقد ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں سوال پوچھا۔ جس کے جواب میں گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تازہ ترین تعامل کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ یہ تعامل بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا. بھارت اور پاکستان پڑوسی ہیں جو تبدیل نہیں ہوسکتے . اس لئے دونوں ملکوں کی ہم آہنگی دونوں کے بنیادی مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی خواہش کا عکاس بھی . امید ہے کہ دونوں اطراف مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے، تعلقات کو بہتر بنائیں گے اور امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے.


شیئر

Related stories