چین- یورپ تعلقات میں روشن ترین لمحے کا آغاز:سی آر آئی کا تبصرہ

2019-03-19 15:53:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین- یورپ تعلقات میں روشن ترین لمحے کا آغاز:سی آر آئی کا تبصرہ

چین- یورپ تعلقات میں روشن ترین لمحے کا آغاز:سی آر آئی کا تبصرہ

چینی صدر شی جن پھنگ اکیس تاریخ سے اٹلی ، موناکو اور فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر کا یہ دورہ ،چین اور یورپ کے باہمی تعلقات میں ایک روشن ترین لمحہ ہوگا۔

پانچ سال پہلے چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہاتھا کہ چین اور یورپ کے تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھا جانا چاہیئے۔اس حکمت عملی کی رہنمائی میں چین اور یورپ کے تعلقات میں لچکدار ترقی ہوئی ہے اور باہمی مفادات ، موقف اور اہداف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین اور دیگر یورپی ممالک مختلف تاریخ ، ثقافت اور سماجی نظام کے حامل ممالک ہیں۔اقتصادی و تجارتی شعبے میں مسابقت بھی موجود ہیں۔تاہم چین اور یورپی ممالک کے مابین تعاون مستحکم طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی ساتھی ہیں جس کا سبب یہ ہے کہ دونوں فریق مشترکہ مفادات کی جستجو کو باہمی تعاون کا مقصد اور بنیاد سمجھتے ہیں۔

اس کے علاوہ موجودہ عالمی صورتحال میں چین اور یورپ کے مابین اتحاد اور باہمی اعتماد کی اشد ضرورت ہے۔دو ہزار انیس میں بھی دنیا پیجیدگی سے بھری ہوئی ہے۔ اسی تناظر میں بڑے بڑے ممالک کے سفارتی تعلقات کو لوگوں کے لیے استحکام اور مثبت قوت فراہم کرنا چاہیئے۔چینی صدر کا دورہ یورپ نہ صرف "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کو یوریشیا باہمی روابط کی حکمت عملی سے مربوط بنائے گا بلکہ عالمی معیشت کی پائدار ترقی کے لیے نئی قوت فراہم کرے گا۔



شیئر

Related stories