پاکستانی وزیرخارجہ کا چینی اہل دانش سے خطاب
پاکستانی وزیرخارجہ کا چینی اہل دانش سے خطاب
پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں چینی دانشوروں اور محققین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ وہ چائنا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹدیز کے زیرا ہتمام ایک تقریب میں شریک تھے۔
اپنے اس خطاب میں انہوں نے حالیہ دنوں میں جنوبی ایشیا میں وقوع پذیر ہونے واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی بیان کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے ہمسائیہ ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور چین کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین چاروں موسموں کے شراکت دار ہیں۔ ان دونوں ممالک کے تعلقات سدا بہار ہیں۔ پاکستان اور چین کے تعلقات خطےکے امن اور استحکام کے ضامن ہیں۔
سن 1979 میں قائم ہونے والا چائنا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹدیز ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اس ادارے کا شمار چین کے اعلی درجے کی شہرت رکھنے والے تھنک ٹینکس میں ہوتا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے اس ادارے کے سربراہ میجر جنرل (ر) گونگ شیان فوسے بھی ملاقات کی۔