پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتی میکانزم کا پہلا اجلاس انیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔یہ اجلاس چینی کمیونیسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے زیر اہتمام منعقعد ہوا ۔پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت نو جماعتوں کے نمائندوں اور متعلقہ چینی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو" کی حمایت کے لئے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی سیاسی جماعتی میکانزم کے پہلے اجلاس کے ببیجنگ اعلامیے کی منظوری دی گئی.
چینی کمیونیسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے سربراہ سونگ ٹھاؤ نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کا سیاسی جماعتی میکانزم نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان جماعتوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے بلکہ چین-پاکستان "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تبادلوں کا ایک نیا پلیٹ فارم بھی ہے. دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کو چین-پاکستان دوستی اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے مستقبل کے لئے خدمات سرانجام دینی چاہیے.
پاکستان کے وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے. انہیں امید ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے چین کے ساتھ مزید رابطہ اور مشاورت کی جائے گی تاکہ اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں ۔