چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شین کی پاکستان کےوزیر خارجہ اور فلپائن کے وفد کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں

2019-03-20 14:14:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شین کی  پاکستان کےوزیر خارجہ  اور فلپائن کے وفد  کے ساتھ  الگ  الگ ملاقاتیں

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شین کی پاکستان کےوزیر خارجہ اور فلپائن کے وفد کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شین نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔

وانگ چھی شین نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی ممالک ہیں. حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تواتر کے ساتھ ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کیاہےاور چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کے سلسلے میں بھی مسلسل پیش رفت حاصل کی ہے. باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم اچھی ہمسائیگی کے دوستانہ تعلقات امن و امان کے فروغ کے لئے اہم پیشگی شرط ہیں. چین پاکستان کی مواقع کے صحیح استعمال ،چیلنجز سے نمٹنے ، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو صحیح انداز میں برقرار رکھنے اور ملک کے اندر پائیدار ترقی کیلئے کوششوں کی حمایت کرتاہے۔۔ امید ہے کہ چین اور پاکستان بھرپور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے تاکہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری سمیت "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے سلسلے میں مزید اہم کامیابیاں حاصل کی جا سکیں.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سا تھ کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں چین کے تعمیری کردار کی تعریف کرتاہے. پاکستان چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا تاکہ دونوں ممالک کے چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا یا جائے.

اس کے علاوہ چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شین نے فلپائن کی حکومت کے وفد کے ساتھ بھی ملاقات کی۔


شیئر

Related stories