یانگ چیے چھی نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی
چینی کمیونسٹ پارٹی کےمرکزی سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کی ورکنگ کمیٹی کے دفتر کے سربراہ یانگ جیے چھی نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
یانگ جیے چھی نے کہا کہ پاکستان چین کا چاروں موسموں کا اسٹریٹجک تعاون کا شراکت دار ہے،دونوں ممالک کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفادات کا باعث ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کا ضامن بھی ہے۔پیچیدہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر فریقین کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے اور باہمی مفادات کے تعاون کو گہرائی تک پہنچانا چاہیئے۔چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کے رجحان کو برقرار رکھے گا ،سی پیک کو فروغ دے گا اور اہم عالمی و علاقائی امور پر صلاح و مشورے کو مضبوط بنائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک-چین وزراء خارجہ کے پہلے اسٹریٹجک مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ سی پیک منصوبے کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دے گا اور حقیقت پسندانہ تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا۔