بیجنگ میں اناسیویں یوم پاکستان کے سلسلے میں استقبالیہ تقریب

2019-03-23 18:45:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں اناسیویں یوم پاکستان کے سلسلے میں استقبالیہ تقریب

بیجنگ میں اناسیویں یوم پاکستان کے سلسلے میں استقبالیہ تقریب

اناسیویں یوم پاکستان اور پاک چین سفارتی تعلقات کی اڑسٹھ ویں سالگرہ کے سلسلے میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیجنگ میں ایک شاندار استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفارتی اہلکاروں، اہم چینی شخصیات ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور چین می٘ں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر وانگ جی گانگ نے اس موقع پر چینی حکومت کی طرف سے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین کا تمام موسموں کا دوست اور شراکت دار ہے اور چین نا صرف دونوں ممالک میں بلکہ پورے خطے میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

پاکستانی سفیر مسعود خالد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال یوم پاکستان ، اس ملک کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ دن ہے کہ جو پاکستان کے قیام کی نوید بنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے موجودہ دورے سے پاکستان اور چین کے مابین تمام موسم کے ساتھی کے شراکت داری تعلقات کو مزید استحکام ملا ہے ۔

پاکستانی سفیر اور مہمان خصوصی وانگ جی گانگ نے دیگر اعلی شخصیات کے ساتھ کیک بھی کاٹا ۔اس موقع پر چینی گلوکاروں نے پاکستانی گیت گا کر حاضرین سے داد وصول کی۔


شیئر

Related stories