چین میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب

2019-03-23 18:47:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب

چین میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب

۲۳ مارچ کو بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں یوم پاکستان بھرپور ملی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد پاکستانی سفیر مسعود خالد نے پرچم کشائی کی ۔ سفیر پاکستان نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے ۔تقریب سے اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستانی سفیر نے پاک چین دوستی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی ، امن اور استحکام دونوں ممالک کا مشترکہ خواب ہے اور باہم اعتماد اور تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے تقریب میں پاکستان ایمبیسی سکول کے طلبہ نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔


شیئر

Related stories