جنوبی ایشیائی ممالک کے تعاون کے حوالے سےسابق پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز کا تبصرہ

2019-03-28 16:48:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنوبی ایشیائی ممالک کے تعاون کے حوالے سےسابق پاکستانی  وزیر اعظم شوکت عزیز کا تبصرہ

بو آؤ ایشیائی فورم دو ہزار انیس کا سالانہ اجلاس ،چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے قصبے بو آؤ میں منعقد ہورہا ہے۔سابق پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیزنے " نئی معیشت: نئی ذہانت کے ذریعے مشکلات سے نمٹا جائے گا " کے موضوع پرایک ذیلی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ممالک کےساتھ تعاون کی کافی گنجائش ہوگی لیکن اس وقت تعاون کا فروغ ناکافی ہے ہمیں اسے اور زیادہ فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے کچھ سیاسی مسائل کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں تعاون کو روکا گیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے بہت سےان مسائل کو حل کیا ہے جن کو تاریخ میں پہلے حل نہیں کیا گیا تھا۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیئے کہ کسی بھی ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔اگر ایک خطے کے ممالک کے تعلقات ہم آہنگ ہیں اور وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ،تو تعاون کی گنجائش کافی زیادہ ہے۔ اس لیے جنوبی ایشیا میں تمام ممالک کو اپنےرویوں میں ایسے کھلےپن سے کام لینا چاہیئے۔


شیئر

Related stories