بیجنگ میں چین-پاکستان کے دوست صوبوں اور شہروں کے باہمی تعاون پر فورم کا انعقاد
اٹھائیس مارچ کو بیجنگ میں چین-پاکستان دوست صوبوں اور شہروں کےباہمی تعاون پر فورم منعقد ہوا۔چینی عوام کی بین الاقوامی دوستی ایسوسی ایشن اور چین میں قائم پاکستانی سفارت خانہ ، موجودہ فورم کی میزبانی کر رہےہیں۔
فورم کا مرکزی موضوع ہے "عملی تعاون کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ ترقی کو عملی جامہ پہنایا جائے" تاکہ چین اور پاکستان کے مقامی حکومتوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھایا جائے۔
افتتاحی تقریب سے پاکستانی وفد کی سربراہ اور وزیر برائے بین الصوبائی امورفہمیدہ مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وفد پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں کے سینئر حکام پر مشتمل ہے. پاکستان چین سے شہروں کی تعمیر، گورنمنٹ کی گورننس، سائنسی اور تکنیکی جدت سمیت دیگر امور میں کامیابی کے گر سیکھنے کا خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران، چین اور پاکستان کے رہنماؤں نے دو ہزار انیس کو چین-پاکستان کےشہروں کی دوستی کا سال مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا. مذکورہ فورم چین-پاکستان ،شہروں کی دوستی کےسال کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک ہے.