گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

2019-03-30 15:59:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

چین - پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے شہر گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب انتیس مارچ کو گوادر میں منعقد ہوئی ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان میں چین کے سفیر یاو جیئن نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں گوادر کی ترقی میں چین کی مدد پر چینی حکومت کا بارہا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پاکستان کی ترقی کا انجن بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور امید ہے کہ چین کے ساتھ ریلوے ، زراعت اور ماہی گیری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈا سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تعمیر کے لیے ایک ارب ستر کروڑ چینی یوان سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ منصوبے کے مطابق دو ہزار چھبیس تک اس ہوائی اڈے کے ذریعے پانچ لاکھ افراد کی آمد ورفت ہو گی ۔ اس طرح گوادر میں بنیادی تنصیبات اور نقل و حمل کی سہولیات نمایاں طور پر بہتر ہوں گی اور بندر گاہ اور شہر کی ترقی کی ایک ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی ۔


شیئر

Related stories