چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جہ چھی کی برطانوی شہزادے اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ سےملاقات 

2019-04-11 14:33:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے مرکزی دفتر برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جہ چھی نے دس اپریل کو بیجنگ میں برطانیہ کے پرنس اینڈریو البرٹ کرسچیئن ایڈورڈ اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کےساتھ الگ الگ ملاقات کی. 

پاکستانی سیکرٹری خارجہ کےساتھ ملاقات میں یانگ جہ چھی نے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں چین کے صدر شی جن پھنگ کے تاریخی دورہ پاکستان کے بعد ، چین-پاکستان کے چاروں موسموں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت داری تعلقات بہت تیزی سے آگے بڑھے ہیں . دونوں ممالک کو چاہیے کہ اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھیں ، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو بہترین انداز میں عمل میں لائیں اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں چین کے تعمیراتی کردار کی تعریف کرتا ہے اور چین کے ساتھ پاک- چین اقتصادی راہداری اور پاک-چین تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے.


شیئر

Related stories