صدر مملکت شی جن پھنگ کا چین کے صوبہ یونان میں آباد دو لونگ قومیت کے لوگوں کے نام خط

2019-04-11 15:04:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے دس اپریل کو یونان صوبے میں آباد دو لونگ قومیت کے لوگوں کو ایک خط لکھا،جس میں انہوں نے دولونگ قومیت کے تمام لوگوں کو غربت کے خاتمے کی مبارک باد دی اورخوشحال مستقبل کے لیے مزید جدوجہد کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی.

شی جن پھنگ نے کہا کہ تمام قومیتوں کے عوام کا خوشحال زندگی گزارنا میری دیرینہ خواہش اور ہماری جدوجہد کا مقصد ہے. نئے زمانے میں، دو لونگ قومیت کے لوگوں کو غربت کی اس حالت سے نجات ملی ہے جس میں وہ طویل عرصے سے پھنسے ہوئے تھے. اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں، لوگوں کا جدوجہد کے بعد ایک خوشگوار زندگی گزارنے کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا.

شی جن پھنگ نےکہا کہ غربت کا خاتمہ صرف پہلا قدم ہے اور مستقبل مزیدخوشحال ہو گا. امید ہے کہ دو لونگ قومیت کے لوگ سرحد کی حفاظت اور آبائی گھر کی تعمیر کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔


شیئر

Related stories