دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی
2019-04-12 16:25:50
دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی
بارہ اپریل کوچین کے بیورو برائے انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے نائب سربراہ اور نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے نائب سربراہ لیو فو شوئے نے کہا کہ دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پہلے کی نسبت مزید بڑی ہوگی۔صنعتی وکاروباری اداروں کے لیے تجارتی نمائش کا کل رقبہ تین لاکھ مربع میٹر ہو گا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیس ہزار مربع میٹر زیادہ ہے۔ ایکسپو میں شرکت کے لیے مزید ممالک اور علاقوں کو دعوت دی جائے گی تاکہ چین کی منڈی میں مزید اشتراک کے مواقع پیدا ہو سکیں۔
دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔