صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

2019-04-13 16:35:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

چین کے جنوبی صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ اپنے لذیذ اچار کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔خاص طور پر یہاں کا بانس کے تازہ تازہ پودوں سے تیار کیا جانے والے اچار بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔حالیہ برسوں سے مقامی کسانوں نے سبر ترقی کے تصور کی روشنی میں ماحول کی بہتری اور مقامی عوام کے معیار زندگی کی بلندی کے لیے بھر پور کوششیں کیں ہیں اور اس حوالے سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

جنوری دو ہزار سولہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھون چھنگ کے دورے کے دوران مقامی معیشت کی ترقی کے حوالے سے سبر ترقی کے تصور پر بھر پور زور دیا اور امید ظاہر کی کہ معشیت کی ترقی کے ساتھ ساتھ چھون چھنگ کو ایک خوبصورت مقام بنایا جائے گا۔

جی پھنگ چھون چھنگ شہر کا ایک گاوں ہے جہاں ایک سو تیئیس گھرانے آباد ہیں۔ ماضی میں یہاں کے کسان کافی غریب تھے۔ ماحول دوست ترقی کے تصور کی روشنی میں مقامی کسانوں نے شراکت دار بن کر ایک کاروباری کمپنی قائم کی اور مقامی قدرتی وسائل سے اچار سمیت سبز پیداوار تیار کرنے اور اسے فروخت کرنے کاکام شروع کیا ۔بانس کے پودے سے تیار کیا جانے والے اچار بہت زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ مقامی کسانوں نے بانس کے پودے کی پروسیسنگ کا ایک کارخانہ قائم کیا اور یوں بڑی مقدار میں اچار تیار کرنے لگے ۔اس وقت بانس سے متعلق مصنوعات کی مد میں ہونے والی آمدن گاوں کی کل سالانہ آمدنی کا بیس فیصد بنتی ہے۔ اس اقدام کے بعد گاوں کے تمام کسان غربت سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔گاوں کےلوگوں کا ارادہ ہے کہ بانس کی کاشت کو مزید وسعت دی جائے گی کیونکہ اچار کی فروخت کے علاوہ بانس کے باغات ان کی سیاحتی آمدنی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

صوبہ سی چھوان کا گاوں جی پھنگ ماحول دوستی اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن

شیئر

Related stories