صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

2019-04-14 17:17:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

چینی صدر شی جن پھنگ نے نومبر دو ہزار پندرہ میں غربت کے خاتمے سے متعلق قومی اجلاس میں ہدایت دی کہ اصلاحات کے ذریعے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔ غریب علاقوں کے زمینی ، افرادی ،اور قدرتی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے اور کسانوں کو اصلاحات کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز پہاڑ اور دریا کسانوں کے لیے سونے کے پہاڑ اور دریا کے مترادف ہیں۔

چینی صدر کی مذکورہ ہدایت پر چین کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چند برسوں میں نہایت جوش وخروش سے اصلاحات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول کو بہتر بنا یا گیا ہے اور اس عرصے میں دیہی علاقوں میں سیاحت کو خوب فروغ ملا ہے اور مقامی کسان سیاحتی کاروباری اداروں کے حصہ دار بن کر ان اصلاحات سے بھر پور طور پر مستفید ہوئے ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے سی چھوان کے چھون چھن شہر کے قصبے لین شی کی مقامی حکو مت نے سیاحتی کمپنی کے پینتیس فیصد حصص کو مقامی کسانوں کے حوالے کر دیا اور چار فیصد حصص کو غریب گھرانوں میں تقسیم کیا ۔کمپنی کے قواعد کے مطابق مقامی کسان پیسے کے بدلے اپنی زمین اور مکانات کو حصص کے طور پر استعمال کرکے کمپنی کے شراکت دار بن سکتے ہیں۔اس طرح کسانوں کو کوئی بھی رقم ادا کئے بغیر سیاحتی کمپنی کی آمدنی سے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ لین شی قصبہ کے مذکورہ کامیاب تجربات سے مقامی کسانوں کی زندگی خاصی بہتر ہو گئی ہے اوریہ قصبہ سیاحتی ترقی کی حکمت عملی کی ایک مثال قرار پایا ہے۔

صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

صوبہ سی چھوان میں دیہی علاقوں میں سیاحت کی ترقی سے کسانوں کو فوائد

شیئر

Related stories