عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موضوع پر فلمی فورم

2019-04-15 10:04:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موضوع پر فلمی فورم

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موضوع پر فلمی فورم

تیرہ اپریل کو بیجنگ میں نویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔فیسٹیول کے دوسرے دن یعنی چودہ اپریل کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موضوع پر فلمی فورم منعقد ہوا۔چین میں فلم و ٹیلی ویژن کی صنعت سے متعلقہ شخصیات ،ماہرین ا و ر اسکالرز نے اس فورم میں شرکت کی اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر برسوں میں چینی فلموں کی ترقی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ۔

نئے عہد میں چین کی فلمی صنعت ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پورے چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ فلمی صنعت میں چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے جب کہ ایک بڑا فلم ساز ملک بھی بن چکا ہے۔ دو ہزار بارہ میں چین میں فلم اسکرینز کی تعداد دس ہزار تھی جب کہ دو ہزار اٹھارہ میں یہ تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اس لحاظ سےچین دنیا میں سرفہرست ہے۔

اس وقت چین فلمی صنعت کے شعبے میں طاقتور ملک بننے والا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔


شیئر

Related stories