چین کے ساحلی شہر ہائی کھو کے دلدلی علاقے کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت

چین کے صوبہ ہائی نان کا صدر مقام ہائی کھو دلدلی علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل اہم دلدلی شہر ہے۔ہائی کھو شہر کی دونگ چائی بندرگاہ ، چین کے خوبصورت ترین ساحلی مناظر کی حامل ہےاور یہاں دلدلی علاقے کے تحفظ کوبھرپور اہمیت دی جاتی ہے۔ہائی کھو چین میں چمرنگ جنگلات کے تحفظ کا سب سے بڑا اور محفوظ علاقہ ہے ۔
پوری دنیا میں چمرنگ پودوں کی کل اسی اقسام ہیں جن میں سےسینتیس اقسام چین میں پائی جاتی ہیں۔دونگ چائی بندرگاہ کے محفوظ علاقے میں یہ تمام کے تمام سینتیس چمرنگ درخت مل سکتے ہیں۔ہائی کھو میں دو ٹان دلدلی علاقے کی تحقیقاتی اکیڈمی کے سربراہ لو گانگ نے کہا کہ چمرنگ جنگلات ساحلی محافظ کے نام سے مشہور ہیں جو تیز ہواؤں اور لہروں کی روک تھام،ساحل کی حفاظت ، سمندری حیات کی افزائش اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
ہائی کھو شہر میں دلدلی علاقوں کا کل رقبہ اس وقت تقریباً تیس ہزار ہیکٹر بنتا ہے جو پورے شہر کے کل رقبے کا بارہ اعشاریہ سات فیصد ہے،یہ حالیہ برسوں میں ہائی کھو شہر میں دلدلی علاقے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی بھرپور کوششوں کے نتائج ہیں۔مقامی دلدلی تحفظ کے مرکز کے سربراہ چھیئن سونگ نے بتایا کہ انہوں نے ماہرانہ مشاورت اور قانون سازی سمیت دیگر پہلوؤں سے دلدلی علاقے کا تحفظ کرنے کی کوششیں کیں اور انہیں اس سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔چھیئن سونگ نے بڑے فخر کے ساتھ بتایا ہے کہ حیاتیاتی تحفظ میں کامیابی کے نتیجے میں ہر سال موسم بہار میں ہائی کھو شہر میں بیس سے تیس ہزار پرندے آسمان پر اڑتے نظر آ تے ہیں جو ایک پرکشش منظر ہے ۔