وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران عوامی زندگی سے وابستہ معاہدوں پر دستحط کی توقع
وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران عوامی زندگی سے وابستہ معاہدوں پر دستحط کی توقع
وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران عوامی زندگی سے وابستہ معاہدوں پر دستحط کی توقع
پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے سترہ اپریل کو اپنے بیان میں کہا کہ چینی حکومت کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپریل میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے دوسرے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" عالمی تعاون فورم میں شریک ہوں گے۔
جناب یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں منعقدہ "سی پیک :علاقائی اقتصادی ترقی اور استحکام کے پیش نظر" نامی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس دورے کے دوران تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی ،غربت کے خاتمے اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت عوامی زندگی سے وابستہ تعاون کے معاہدوں پر دستحط کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سالوں میں چینی حکومت بیس ہزار پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ دے گی اوروہ چین میں پڑھیں گے،صوبہ خیبرپختوخواہ اور صوبہ بلوچستان میں ہسپتال قائم کرے گی اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی ادارے قائم کرے گی۔
چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں تیسرے فریق کی شمولیت کے حوالے سے جناب یاؤ جنگ نے کہا کہ چین-پاک اقتصادی راہداری علاقائی تعاون کا نیا پلیٹ فارم ہے۔تیسرے فریق کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کرے گی اور تیسرا فریق بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔