چین - پاک اقتصادی راہداری ہمیشہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں پیش پیش رہے گی، یاو جنگ

2019-04-19 15:56:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین - پاک اقتصادی راہداری ہمیشہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں پیش پیش رہے گی، یاو جنگ

دوسرا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انٹرنیشنل تعاون سربراہی اجلاس جلد ہی چین میں منعقد ہوگا ۔اس سے قبل پاکستان میں چینی سفیر یاو جنگ نے اسلام آباد میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے دو ہزار تیرہ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو پیش کیا ۔ اس سلسلے میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری ایک مثالی منصوبہ ہے جس کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

سفیر یاؤ جنگ کا خیال ہے کہ چین-پاک اقتصادی راہدری کی تعمیر کے آغاز کے عرصے میں گوادر پورٹ سمیت متعدد بڑے منصوبے عمل میں لائے جا چکے ہیں۔متعلقہ منصوبوں کا اصل مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی کی قوت محرکہ کو مضبوط کرنا ہے جو کہ طویل المدتی کوششوں کی ضرورت ہے.انہوں نےکہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پاکستان کی زراعت، عوام کی زندگی کی بہتری سمیت متعدد میدانوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور پاکستان کے ترقی پذیر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جا ئے گی تاکہ مقامی لوگوں کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے ٹھوس مفادات حاصل ہو سکیں.توقع ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری ہمیشہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں سب سے آگے رہےگی اور متعلقہ منصوبوں کے لیے تجربات فراہم کرےگی. اس وقت، چین اور پاکستان سی پیک کو تیسرے فریق کے لئے کھولنے کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں.


شیئر

Related stories