دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم اعلی معیاری ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، وانگ ای

2019-04-19 16:55:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں اعلان کیا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ " عالمی تعاون کا دوسرا اعلی سطحی فورم پچیس سے ستائس اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ فورم کی متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سینتیس ممالک کے صدور اور حکومتی سربراہان بھی اس فورم میں شرکت کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ فورم کا اولین مقصد یہ ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی درجے کی حامل ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔

"دی بیلٹ اینڈروڈ " عالمی تعاون کا اعلی سطحی فورم "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ڈھانچے کے تحت اعلی ترین سطح کے عالمی تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ رواں سال چین میں منعقد ہونے والی تمام عالمی سرگرمیوں میں موجودہ فورم سب سے اہم ہے، جو ایک مثالی نوعیت کی حامل شاندار عالمی سرگرمی ہوگا۔اس وقت ایک سو پچاس سے زائد ممالک ، نوے سے زائد عالمی تنظیموں اور تقریباً پانچ ہزار غیر ملکی مہمانوں نے فورم میں شرکت کی تصدیق کی۔یہ تعداد گذشتہ فورم سے زیادہ ہے۔


شیئر

Related stories