نظامی تخلیق سے ہائی نان آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے گا

2019-04-20 15:28:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں اپریل تک ہائی نان آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔واضح رہے کہ پچھلے سال تیرہ اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ ہائی نان میں اقتصادی زون کے قیام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ہائی نان آزاد تجارتی زون کے قیام اور اس صوبے میں اصلاحات اور کھلے پن کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں اہم تقریر کی تھی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ ہائی نان آزاد تجارتی آزمائشی زون کے قیام کے لئے نظامی تخلیق کو خاص اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ اس کے بعد ریاستی کونسل نے مختلف اقدامات اختیار کئے ۔صوبہ ہائی نان کے محکمہ اصلاحات کے نائب سربراہ جو لیئن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تخلیق اور نظامی تخلیق یہاں کے آزاد تجارتی زون کے قیام کی اولین قوت ہے ۔ ایک سال گزر نے کے بعد ہائی نان آزاد تجارتی زون کی تعمیر میں خوشگوارپیش رفت ہوئی ہے ۔ تاحال نظامی تخلیق کے شعبے میں تیرہ کامیاب تجربات لوگوں کے سامنے آئے ہیں ۔ جو لیئن نے مزید کہا کہ آئندہ سیاحت ، جدید خدمات ، ہائی و جدید ٹیکنالوجی اور طب و علاج سمیت بارہ شعبوں میں نظامی تخلیق کا تجربہ کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں با صلاحیت افراد کے حصول کے لئے بھی نظامی تخلیق کی جائے گی ۔ ہائی نان آزاد تجارتی زون کی تعمیر سے پورے صوبے میں کھلی معیشت پر مبنی ایک نیا نظام قائم کرے گا اور بیرونی دنیا کے لئے بہترین تجارتی ماحول پیدا کرے گا ۔ اسی طرح ملک بھر میں چینی خصوصیات کے حامل آزاد تجارتی پالیسی اور نظا م کے قیام کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories