چینی بحریہ کے قیام کی سترویں سالگرہ کی پیریڈ میں شرکت کیلئے دس سے زیادہ ممالک بحری جہا ز بھیجیں گے

2019-04-20 16:35:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی بحریہ کے قیام کی سترویں سالگرہ کی پیریڈ میں شرکت کیلئے دس سے زیادہ ممالک  بحری جہا ز بھیجیں گے

چینی بحریہ کے قیام کی سترویں سالگرہ کی پیریڈ میں شرکت کیلئے دس سے زیادہ ممالک بحری جہا ز بھیجیں گے

روس، تھائی لینڈ، ویت نام اور بھارت سمیت دس سے زائد ممالک چین کے قومی فوج پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے قیام کی سترویں سا لگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پیریڈ میں شرکت کیلئے بحری جہا ز بھیجیں گے ۔ یہ بات چین کے بحریہ کے ایک سینئر افسرچھیو یان پھنگ نے ہفتے کے دن صحافیوں کو بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساٹھ ممالک اس حوالے سے منعقد ہونے والی کثیر الملکی بحری سرگرمیوں میں شرکت کیلئے اپنے وفود جبکہ تیس سے زائد ممالک اپنے اعلی نیول افسران بھیجیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل بیس سے زائد بحری جہاز چین کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ پیریڈ میں حصہ لیں گے اور دنیا کوا پنا عزم دکھا ئیں گے کہ کیسے مشرکہ طور پر امن اور ترقی کی حفا ظت کی جاتی ہے۔

یا درہے کہ تئیس اپریل کو کو پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

شیئر

Related stories