" دی بیلٹ اینڈ روڈ " محصولات کے انتظامی تعاون کے پہلے فورم کا انعقاد

2019-04-21 15:57:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"دی بیلٹ ایند روڈ" محصولات کے انتظامی تعاون کا پہلا فورم بیس تاریخ کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر وو جن میں منعقد ہوا ۔ فورم کے دوران چونتیس ممالک اور علاقوں کے نمائندوں نے ایک یاد داشت پر دستخط کئے ۔ اس طرح " دی بیلٹ اینڈ روڈ " محصولات کے انتظامی تعاون کا نظام باضابطہ طور پر قائم ہو گیا ۔ فورم میں "وو جن اعلان " اور " وو جن عملی منصوبہ(2021-2019) " بھی جاری کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ نظام ایک غیر منفع بخش سرکاری نظام ہے ۔ جو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان محصولات کے حصول کے شعبے میں تعاون کا ایک اہم نظام ہے ۔

ڈبلیو یو گلوبل ٹیکس پالیسی سینٹر کے سربراہ جیفری اوونس نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ایک نیا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک طویل المدت تعاون کا نظام ہے ۔ اور اس نظام سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت مختلف منصوبوں میں شامل ممالک کے نہ صرف سرمایہ کاری کے حصول بلکہ ان کی محصولات کے آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔

واضح رہے کہ پچاسی ممالک اور علاقوں کے شعبہ ٹیکس کے اہل کاروں نیز سولہ بین الاقوامی تنظیموں ، علمی اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی ۔


شیئر

Related stories