چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی

2019-04-22 11:14:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کا نظام تیز رفتار ی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس نظام کی اس ترقی کا راز میعاری نگرانی کے نظام میں پنہاں ہے۔ چین میں ہائی اسپیڈ ریل کے شعبے میں تحقیق سے لے کر کمرشل آپریشن تک ٹیسٹ اور سرٹیفیکیشن لازمی ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن چائنا نیشنل ریلوے ٹیسٹ سینٹر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ روز چائنا میڈیا گروپ کے صحافیوں نے بیجنگ میں واقع اس سینٹر کا دورہ کیا۔ اس سینٹر میں تحقیق اور تخلیقات کے ذریعے بہترین عالمی معیارات کے عین مطابق ہائی اسپیڈ ریل کے نظام کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی

چائنا نیشنل ریلوے ٹیسٹ سینٹر چائنا اکیڈمی آف ریلوے سائنسز کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس ادارے میں ریل ٹیسٹ کا ایک جدید نظام نصب ہے۔ جس کی مدد سے لیب کے اندر حقیقی صورت حال کے عین مطابق تحقیق کی جاسکتی ہے۔ یہ ایشیا کا سب سے بڑا اورجامع ریلوے ٹیسٹنگ مرکز ہے۔

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی

اس مرکز میں مختلف ریلوے لائنز کے علاوہ مختلف پیشہ وارانہ لیبارٹریز بھی موجود ہیں۔جہاں ہائی اسپیڈ ریل گاڑی سے متعلق تحقیقات کا تجرباتی ڈیٹا بھی دستیاب ہے۔جس کی مدد سے ریل چلانے والے اداروں کو مشاورت فراہم کی جاتی ہے جس کی روشی میں وہ اپنی مصنوعات اور آلات کو بہتر بناسکتے ہیں۔

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی

چین میں ہائی اسپیڈ ریل کی تیز رفتارترقی


شیئر

Related stories