دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے پہلے فورم کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد جاری

2019-04-22 16:13:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں پیش رفت ، عمل درآمداور مستقبل کے حوالے سے ایک رپورٹ بائیس تاریخ کو جاری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے پہلے فورم میں طے کردہ تمام دو سو اناسی منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فورم مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تبادلوں اورباہمی اعتماد میں اضافے کا اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سالوں میں چین کی درآمدات میں تیز اضافہ بین الاقوامی تجارتی خوشحالی کے لیے حوصلہ افزا ہے ۔جس کے نتیجے میں چین کوبرآمدات کرنے والے ممالک کی معیشت بھی ترقی کر رہی ہے ۔


شیئر

Related stories