وزیراعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اہم سپیکر ہوں گے،چینی سفیر

2019-04-22 16:34:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی سفیر یا ئو جنگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اہم سپیکر ہوں گے، وہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر سربراہان حکومت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔پیر کو پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا ئو جنگ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اہم سپیکر ہوں گے۔ دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پھنگ سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم اس موقع پر ہارٹیکلچرنمائش میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان دیگر سربراہان حکومت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر

Related stories