"دی بیلٹ اینڈ روڈ " فائو جی پلس فور کے مواصلاتی تخلیق کے حوالے سے بین الاقوامی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

2019-04-22 19:04:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ کے دوسرے بین الاقوامی فورم کی آمد کےموقع پر " دی بیلٹ اینڈ روڈ " مواصلاتی تخلیق کے حوالے سے بین الاقوامی فورم بائیس تاریخ کو بیجنگ مین منعقد ہوا ۔ دنیا کے پچیس ممالک اور علاقوں کے پچاس سے زائد میڈیا اداروں کے دیڑھ سو سے زیادہ نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی ۔ شرکائے اجلاس نے انٹرنیٹ کے دور میں مواصلاتی تخلیق اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ، چائنا میڈیا گروپ کے دائریکٹر جنرل سن ہائی شیونگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ فائو جی کے موقع سے فائدہ اتھاتے ہوئے اہم ٹیکنالوجییز کو مرکوز کرتےہوئے تمام میڈیا کے انضمام کو ممکن بناتے ہوئے ترقی کرےگا اور " فائو جی پلس فور کے پلس اے آئی " پر مبنی نئے اسٹریٹجک ڈھانچے کے قیام کی رفتار کو تیزتر کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ ایند روڈ سے وابستہ ممالک کے اہم میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر ثقافتی تبادلے کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کی جائے گی ۔

اس فورم کی ایک اہم کامیابی کے طور پر، اس موقعے پر شاہراہ ریشم ٹیلی ویژن، بین الاقوامی تعاون کی یکجہتی، اور فائو جی پلس فور کے مواصلاتی تخلیق کے حوالے سے تجاویز تخریری طور پر پیش کی گئیں۔

شیئر

Related stories