چین انٹر کنکشن کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کے ساتھ کثیرالطرفہ تعاون کو مسلسل فروغ دے گا

2019-04-23 10:48:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

" دی بیلٹ اینڈ روڈ " عالمی تعاون کے دوسرے اعلی سطحی فورم سے قبل ، یعنی بائیس تاریخ کو چین کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ ٹیم نے بیجنگ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کی ابتدا :پیش رفت، شراکت اور امکانات" کے نام پر ایک رپورٹ جاری کی ۔اس رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار انیس کے مارچ تک چینی حکومت نے ایک سو پچیس ممالک اور انتیس عالمی تنظیموں کے ساتھ ایک سو تہتر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں حصہ لینے والے ممالک ایشیا اور یورپ سے افریقہ ،لاطینی امریکہ اور جنوبی بحرالکاہل علاقے تک پھیل رہے ہیں۔ مستقبل میں چین انٹر کنکشن کو اہمیت دیتے ہوئے متعلقہ ممالک کے ساتھ ہائی ویز، ریلویز، بندگاہوں ، فضائیہ، خلابازی ،بحلی اورمواصلاتی نیٹ ورک سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مسلسل آگے بڑھائے گا۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہےکہ مواصلاتی پالیسی کے لحاظ سے چین نے ایک سو پچاس سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ ایک سو ستر سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئےہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے انیشیئٹیو کو عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ ، جی ٹونٹی اور اپیک سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے مذکورہ انیشیئٹیو اور متعلقہ مرکزی نظریے کو اپنی اہم دستاویزات کا حصہ بنایا ہے۔


شیئر

Related stories