شنگھائی کی چین کے مالیاتی شعبے کا دروازہ کھولنے کے لئے نئے راستے کی تلاش
چین کے مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور کھلا پن دوسرے ممالک کی توجہ کا مرکز ہے ۔ شنگھائی نے کھلے پن کے لحاظ سے چین کے بہترین شہر کی حیثیت سے چین کے شعبہ مالیات میں اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نئے راستے کی تلاش کی ہے ۔
شنگھائی نے آزاد تجارتی زون اورعالمی تجارتی عالمگیریت کے پس منظر میں آفشور ٹریڈ کی آزمائش کرتے ہوئے اس کا تجربہ حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی شنگھائی آزاد تجارتی زون میں مالیاتی شعبے کے کھلے پن اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ آفشور معیشت کی ترقی اور نظامی تخلیق کے ذریعے شنگھائی نے مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور کھلے پن کے راستے میں درپیش مشکلات کو دور کر دیا ۔ یوں شنگھائی آزاد تجارتی زون کو چین میں شعبہ مالیات کو دوسرے ممالک کے لیے کھولنے کا آزمائشی میدان قرار دیا گیا ہے ۔ جس میں زبردست کامیابی بھی حاصل ہوئی ہیں ۔ شنگھائی کے میئر اینگ یونگ نے کہا کہ کھلے پن کو آگے بڑھانے کےلئے شنگھائی بلدیاتی حکومت نے ایک سو دفعات پیش کیں جن میں ایک تہائی مالیاتی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ پچھلے سال شنگھائی میں اڑسٹھ نئے مالیاتی ادارے قائم ہوئے جن میں سے نصف بیرونی مالیاتی ادارے ہیں ۔