چینی بحریہ "سمندر میں ہم نصیب کمیونٹی" کی تعمیر کے لئے کوشاں رہے گا،سی ار ائے کی تبصرہ
چینی بحریہ "سمندر میں ہم نصیب کمیونٹی" کی تعمیر کے لئے کوشاں رہے گا،سی ار ائے کی تبصرہ
چینی عوامی سپاہ آزادی کی بحریہ کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیئیس تاریخ کو چین کےساحلی شہر چھین تاؤ میں منعقدہ فوجی پریڈ میں شریک غیرملکی وفود کے سربراہوں سے ملاقات کی اور "سمندر میں ہم نصیب کمیونٹی" کی تعمیر کی اپیل کی۔
اس سمندری فوجی پریڈ میں چین کا طیارہ بردار بحری جہاز، جدید ایٹمی آبدوز اور جدید ناؤ شکن بحری جہاز سمیت دیگر جدید بحری آلات شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ روس ، تھائی لینڈ، ویت نام اور بھارت سمیت دس سے زیادہ ممالک کے تقریباً بیس جنگی جہازوں نے بھی اس فوجی پریڈ میں شرکت کی۔
چینی عوامی سپاہ آزادی کی بحریہ کے قیام کے ستر سالوں میں چینی بحریہ نے نہایت تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔ چینی بحریہ کے زیر استعمال آلات روز بروز جدید ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے چینی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ چینی بحریہ دور دراز سمندروں تک سفر کرتی ہے ۔جو دنیا کے لیے چین اور چینی فوج کوسمجھنے کی اہم کھڑکی بن گئی ہے اور دنیا کے امن کے تحفظ ، تعاون اور باہمی مفادات کے فروغ کی اہم قوت بھی بن گئی ہے۔
غیر ملکی بحریہ کے وفود کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے زور دیا کہ بنی نوع انسان کی طرف سے آباد ہونے والا یہ بحری نیلا سیارہ ایک ہم نصیب کمیونٹی بناتا ہے، اس لئے تمام ممالک کے لوگوں کی سیکورٹی ایک دوسرے سے منسلک ہے ۔ مستقبل میں، چین کی بحریہ مختلف ممالک کی بحریہ کے ساتھ مل کر سمندر کے امن کی حفاظت کرے گا،سمندری ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے گا اور "سمندر ی ہم نصیب کمیونٹی" کی تعمیر کے لئے کوشش کرے گا.