شی جن پھنگ کی جانب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ " عالمی تھنک ٹینک کی تعاون کمیٹی کے قیام کی تقریب کے لیے تہنیتی پیغام

2019-04-24 15:28:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

" دی بیلٹ اینڈ روڈ " عالمی تھنک ٹینک کی تعاون کمیٹی کے قیام کی تقریب چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔جس کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ تاریخ کی ترقی، تہذیبوں کی خوشحالی اور بنی نوع انسان کی ترقی جدید نظریے سے الگ نہیں ہوسکتی ہے۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ "چین کی اپیل سے وجود میں آیا ہے لیکن اس کے ثمرات پوری دنیا کے لئے ہیں۔تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"عالمی تعاون ایک اہم اور مقبول فورم بن چکا ہے۔ یہ تھنک ٹینک "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کی اہم قوت ہے۔ تھنک ٹینک کے ذریعے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے سے باہمی اعتماد میں اضافے، یکساں خیالات کے حصول اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ "کو مزید اعلی سطح تک فروغ دینے میں مدد مل سکے گی۔

شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ "عالمی تھنک ٹینک کے تعاون کی کمیٹی کے قیام سے مختلف ممالک کے تھنک ٹینک کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے اور فیصلہ سازی کے لیے اہم پیلٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories