چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی موزمبیق کےصدر فلپ نیوسی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد سے ملاقات

2019-04-24 16:15:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں موزمبیق کےصدر فلپ نیوسی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

موزمبیق کےصدر فلپ نیوسی کے ساتھ ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ موزمبیق قدیم سمندری شاہراہ ریشم کا ایک اہم سٹاپ ہے. حالیہ برسوں میں اس نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لیا ہے. دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کو فروغ دینےاورمستقبل میں مشترکہ مفادات کے تعاون کے معیار کو بلند کرنے پر اتفاق کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ فریقین نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا جس سے چین اور موزمبیق کی روایتی دوستی میں روشن باب کا اضافہ ہوگا.

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ ملاقات کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ میں چین کے تعاون کاا ہم ساتھی ہے۔چین "دی پیلٹ اینڈ روڈ "کی مشترکہ تعمیر اور چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ کانفرنس میں طے پانے والے اتفاق رائے کو نافذ کرتے ہوئے دو طرفہ اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو ۔

اس کے علاوہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آذربائیجان کے صدر الہام حیدراوگلی علییوف اور میانمر کی سینئیر رہنما آن سان سوچی کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔



شیئر

Related stories