چین کے صدر شی جن پھنگ کی آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹینا لوگارڈ سے ملاقات

2019-04-24 16:41:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹینا لوگارڈ سےملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اب زیادہ سے زیادہ ممالک "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں شریک ہو رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" مختلف ممالک کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق ہے اور وسیع پیمانے پر مقبول ہے. امید ہے کہ آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی ادارے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لیں گے اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ممالک کے لئے بہتر پپلک مصنوعات فراہم کریں گے.

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹینا لوگارڈنے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی چین کی پائیدار ترقی سے الگ نہیں ہوسکتی. چین کی اقتصادی پالیسی مستحکم اور مؤثر ہے. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ شراکت دار کے طور پر چین کو اہمیت دیتا ہے، اور طویل عرصے سے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔آئی ایم ایف "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں مدد کے لئے تیار ہے.


شیئر

Related stories